• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں خاتون کا پرائمری اسکول میں چاقو سے حملہ، 2 ہلاک

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) وسطی چین کے ایک پرائمری سکول میں خاتون نے پھل کاٹنے والے چاقو سے حملہ کر کے 2افراد کو ہلاک اور 4کو زخمی کردیا خبررساں اداروں کے مطابق حملہ دوپہر کو صوبہ جیانگسی کے شہر گوئیسی میں ہوا۔سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ریسکیو کوششوں میں ناکامی کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے۔ مزید 4کو مہلک زخم آئے ،جبکہ 6کو معمولی خراشیں آئیں۔پولیس نے 45سالہ مشتبہ خاتون کو حراست میں لے لیا ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ چین میں بڑے پیمانے پر پرتشدد جرائم نسبتاً کم ہوتے ہیں جہاں شہریوں کا آتشیں اسلحہ رکھنا سختی سے ممنوع ہے لیکن حالیہ برسوں میں چھرا گھونپنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں ماہ چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے ایک اسپتال میں ایک شخص کے چاقو کے حملے میں 2افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس اگست میں اسی صوبے میں 2افراد ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوئے تھے جب ذہنی بیماری کے حامل ایک شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔اس کے علاوہ مختلف علاقوںمیں ذہنی مریضوں کی جانب سے اسکول میں حملہ کرکے معصوموں کو ہلاک کرنے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید