• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پکڑوانے، زیادتی میں اہم کردار محسن نقوی کا رہا ہے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ اس نے سرخرو کیا اور مجھے حوصلہ دیا کہ ثابت قدم رہوں۔مجھے پکڑوانے میں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردارمحسن نقوی کا رہا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ تھا ، ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔ شجاعت صاحب کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا ، گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید