• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الٰہی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا ہوگئے۔چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا،وکیل پرویز الٰہی نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا ، پرویز الٰہی نے رشوت لیکر بھرتیاں نہیں کیں یہ الزام غلط ہے ،پرویز الٰہی نےکسی امیدوار سے بھرتی کیلئے رشوت وصول نہیں کی ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کی تھی۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔پرویز الہٰی کو یکم جون 2023 کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید