• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال جاری منصوبوں کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران رواں منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی، دوسری ترجیح وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کو دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کمیٹی برائے ترقیاتی فنڈز 25-2024 کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ترقیاتی بجٹ 25-2024 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزارتوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2900 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش کی گئیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار ترقیاتی بجٹ پر ہوتا ہے، ملک کی مینجمنٹ سائیٹ میں پروفیشنل افراد کی کمی ہے،ہمیں منصوبوں کی کوالٹی کو بھی دیکھ کر ترجیحات مقرر کرنی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید