لاہور(اپنے نامہ نگار سے )جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نےپارٹی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ لاہور میں قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کیے۔