• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ڈیزل کیلئے صوبے میں ایک قانون ہونا چاہئے ،نصرا للّٰہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزا اونرز ایسوسی ایشن رجسٹر کے صوبائی صدرحاجی نصر اللہ خان کاکڑ پشتون بیلٹ کے چیئرمین حاجی غفار یاسین زئی قلعہ عبداللہ صدر حاجی رفیق کاکوزئی نے ایک مشترکہ بیان میں گورنراور وزیراعلیٰ بلوچستان سے پرزوراپیل کی ہے کہ ایرانی ڈیزل کیلئے صوبے میں ایک قانون ہونا چاہئے حب چوکی مستونگ لکپاس بواٹہ رکھنی سے پنجاب اور حب چوکی سے سندھ کو ایرانی ڈیزل اسگل کیا جاتا ہے، لیویز اور پولیس چیک پوسٹ پر تنگ نہ کیاجائے، حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے کہاکہ ہم اپنے قومی رہبر مشر محمودخان اچکزئی اورمعززاکابرین کی سیاست پر فخر کرتے ہیں، پشتونخوامیپ کے خلاف صرف وہ لوگ جھوٹے الزامات لگارہے ہیںجو ایجنٹ اورتنخواہ دار ہیں پشتون ایک غیرت مند اور بہادر قوم ہے جس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
کوئٹہ سے مزید