• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹس فروخت ، ٹرانسفر میں سرکاری فیس ادائیگی سے متعلق ہاؤسنگ سوسائٹیز سے جواب طلب

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے پلاٹس کی فروخت اور ٹرانسفر میں فائلر سے 11فیصد اور نان فائلر 23 فیصد سرکاری فیس ادائیگی کے حوالے سے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پہلی بار جواب طلب کرلیا۔کمشنر ریونیو عرفان نواز میمن نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز پلاٹس کی ٹرانسفر کرتے وقت حکومتی ٹیکسز ادا نہیں کرتیں۔مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے بغیر پراپرٹی دستاویزات کی قانونی حیثیت برقرار نہیں رہتی، تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اس حوالے سے تمام دستاویزات اور تفصیلات فراہم کریں۔ مراسلے میں پانچ ٹیکسوں کا ذکر کیا گیا ہے جن میں سٹامپ ڈیوٹی چار فیصد ، رجسٹریشن فیس ایک فیصد ،7 ای ٹیکس ایک فیصد فائلر اور نان فائلر سے یکساں ہیں ۔ ایڈوانس ٹیکس فائلر سے تین فیصد مگر نان فائلر سے 10 فیصد اور گین ٹیکس فائلر سے تین فیصد ،نان فائلر سے 6 فیصد ہے۔
اسلام آباد سے مزید