• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو بھگاکر خفیہ نکاح کرنیوالے شخص کوتشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکی کو بھگاکر اس سے خفیہ نکاح کرنے والے شخص کوتشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا، تھانہ چونترہ کو محمد رمضان نے بتایاکہ 23جون کو ایک موٹرسائیکل اور رکشہ ہمارے ڈیرہ کے قریب آ کر رکے جن پر سے سحر گل ، کاشف عرف کاشی ، زوہیب ہمراہ 4نامعلوم اشخاص اتر کر ڈیرہ پر آئے۔ سحر گل، کاشف عرف کاشی اور زوہیب وغیرہ نے بھائی کو پستول کے بٹ مارے اور گلے میں رسی بھی ڈالی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ محمد جاوید نے سحر گل کی بیٹی سے خفیہ نکاح کر رکھا تھا۔
اسلام آباد سے مزید