• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، متعدد گھروں کے تالے ٹوٹ گئے، 28 موٹرسائیکل، زیورات، نقدی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،رکشے ،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلزاور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ وفاقی درالحکومت میں 30 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور 14 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، 7 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور 9 شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ بنی کو کانسٹیبل فرخ جمال نے بتایاکہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں میرے گھر کے باہر گلی میں کھڑا میرانیاموٹر سائیکل نامعلوم چور لے گیا۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقہ چکلہ پل کے قریب دوموٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزم عماداحمد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور15 ہزارروپے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک مٹکیال میں3 ملزم اسلحہ کی نوک پر محمدعرفان سے موٹرسائیکل ، موبائل ، 13ہزار 600روپے ،سروس کارڈ،شناختی کارڈ اور لائسنس ،تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4ملزمان اویس علی سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور7ہزارروپے، فیز7میں 3موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر پزا شاپ برانچ کے کیش کاؤنٹر سے5لاکھ 32ہزار 400 روپے چھین کر فرار ہوگئے ، ٹرانسفارمر چوک میں انوشہ ماہ جبین گھر سے 3موبائل ،صنوبر سٹی میں بلال اعظم کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، لیپ ٹاپ،گھڑیاں، فون اور نقدی ٹوٹل مالیتی 10لاکھ روپےچوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید