• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی صحت کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی عزم مثالی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، خبر نگار) قومی کمیشن براے وقار نسواں نے پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے جامع قومی ایجنڈا تشکیل دینے کے لیے ’دی نیکسٹ ہورائزن‘(افق سے آگے) کے عنوان سے اپنی تبدیلی سے متعلق مشاورتی کانفرنس سیریز کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔صحت کے موضوع پر کانفرنس میں چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے پاکستان میں خواتین کو درپیش صحت کے اہم مسائل کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے سیشن کا آغاز کیا۔ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خواتین کی صحت کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وقار الحسن، سپیشل سیکرٹری، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اداکارہ اور کارکن نادیہ جمیل نے بریسٹ کینسر کے اپنے ذاتی سفر کو شرکاء کے سامنے رکھا۔
اسلام آباد سے مزید