• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولٹری اور ڈیری فیڈ پر عائد 10فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، حمزہ سروش

راولپنڈی ( جنگ نیوز) راولپنڈی چیمبر  آف کامرس  کے سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں پولٹری اور ڈیری فیڈ پر عائد 10فیصد سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، ڈبے کے دودھ پر عائد 18فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کی جائے۔ اس امر سے دودھ، گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گا۔  اجلاس  سے خطاب میں  انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں اضافے سے مہنگائی خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید