• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حسن ابدال (نمائندہ جنگ)تھانہ سٹی حسن ابدال کی حد ود سے لاپتہ ہونے والے 25 سالہ نوجوان ازان علی کی لاش پانی سے برآمد ہو گئی۔ اہل علاقہ نے لواحقین کے ہمراہ تھانہ سٹی حسن ابدال کے قریب لاش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ازان علی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔دریں اثناء زہریلا کھانا کھانے سے منگیتر کے گھر گیانوجوان فہد بیگ دم توڑ گیا، لڑکی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے لڑکے کے چچا کے بیان پرلڑکی کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید