• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظہر اقبال اسلم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹوسینٹرل جیل اڈیالہ تعینات

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹوسینٹرل جیل اڈیالہ تعینات کردیاگیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گوجرانوالہ سنٹرل جیل کے گریڈ17کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹومظہر اقبال اسلم کو تبدیل کرکے اڈیالہ جیل میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ۔وہ اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کے پیش روملک اکرم جن کی مختلف اوقات میں اڈیالہ جیل میں عرصہ تعیناتی لگ بھگ 18سال بنتا ہے کے قریبی آدمی اب بھی جیل کی مختلف اہم پوسٹوں پر کام کررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو  اقربا پروری کے خاتمے کے لئے میرٹ پرکام کر نے کا عزم دکھانا  ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید