• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شہری اور اس کی اہلیہ پرتشدد کرنے گاڑی کونقصان پہنچانے اور زیورات ورقم وغیرہ چھیننے والے 9ملزموں میں سے 2کو پکڑ لیاگیا۔ تھانہ روات کو محمد عدیل نے بتایاکہ اپنی زوجہ آمنہ ماہین کے ساتھ اپنے سسرال فیز7میں عمر بلاک آئے جیسے ہی گاڑی کھڑی کی تو گھر کے سامنے اچانک ایک موٹرسائیکل پر سوار سلمان، بلال اور فرمان آ گئے سلمان نے پسٹل نکال کر بٹ اور آہنی راڈ سے میرے سر پر اور بازؤوں اورکندھوں پر وا ر کیے۔ اسی اثناء میں ایک اور گاڑی آئی جس میں سے 5سے6 لوگ نکلے اور انہوں نے بھی مجھ پر دھاوا بول دیا ۔ مجھے بچانے کے لئے اہلیہ آگے بڑھی تو سلمان نے آہنی راڈ سے اسکے کندھوں پر بازو پر اور ہاتھو ں پر وار کئے۔ بلال نے بال کھینچے ،مارا پیٹا اور کپڑے پھاڑ دیئے اورپرس چھین کر لے گئے اور جس میں کارڈ گولڈ لاکٹ سیٹ اور چوڑیاں اور ایک لاکھ25 ہزار روپے تھے ۔وہ میری کار بھی اپنے ساتھ لے گئے جوآہنی راڈ اور اسلحہ کے بٹ مار کرکے توڑ دی ۔سکیورٹی کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور محمد سلمان اور بلال کو پکڑ لیا۔
اسلام آباد سے مزید