راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ دورے کے دوران انہوں نے او پی ڈی میں چھت کی ناکارہ سیلنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فوری طور پر مرمت کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نےکہا کہ او پی ڈی چھت کی ناکارہ سیلنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے ہسپتال کے احاطے میں جاری ترقیاتی کا بھی جائزہ لیا۔