• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد پر اکسانے کا الزام ،7 اشتہاری ملزمان کی جائیداد یں قرق کرنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمات میں7 اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد یں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نےچیئرمین نادرا کو ملزمان صحا فیوںشاہین صہبائی ، سید حیدر رضا مہدی ، وجاہت سعید خان ، عادل فاروق راجہ ، معید حسن پیرزادہ، صابر شاکر اور اکبر حسین کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام کے تحت درج مقدمات پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ جس میں اشتہاری ملزمان کے نائیکوپ بھی بلاک کرنے کا حکم دیا ۔ ڈی جی ایف آئی اے کو اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ۔ عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ 15 دن میں طلب کر لی۔ ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔ عدالت نے 10 جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید