• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز ایمر جنسی میں بیڈ ز کا اضافہ ،تمام وارڈز میں پنکھے لگا ئے جائیں، وفاقی محتسب

اسلا م آ باد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پمز ہسپتال کی انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ وہ ڈاکٹروں، نر سز اور پیرا میڈ یکل سٹاف کی خالی ا سا میاں پر کر نے کیلئے ضرو ری اقدا مات اٹھا ئے نیز ایم آر آ ئی کی نئی مشین کو نو مبرتک فنکشنل کر ے۔ وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز پمز ہسپتا ل کا دورہ کر نے والی ٹیم کی رپورٹ کے بعد دیں۔ انہوں نےکہا کہ ایمر جنسی ڈاکٹرز کی زیر التوا تنخوا ہیں فو ری ادا کی جا ئیں۔ انہوں نے ایمر جنسی میں بیڈ ز کا اضافہ کر نے اور تمام وارڈز میں پنکھے لگا نے کی بھی ہدا یت کی۔
اسلام آباد سے مزید