• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحا لیات میں پلاٹ کی غیر قانونی ٹرانسفر

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ، نیوز رپورٹر ) سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و بحا لیات میں پلاٹ کی غیر قانونی ٹرانسفر کا انکشاف ہوا ہےجس سے ادارے کو کئی کروڑروپے کا نقصان ہوا ۔ ذ رائع کے مطا بق سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ وبحالیات نے 25مئی 2016کو پلاٹ نمبر 1335سیکٹر آئی ٹین کی الاٹمنٹمنسوخ کردی تھی۔ منسوخی کے خط میںکہا گیا تھا کہ یہ پلاٹ فراڈ کے ذ ریعے خانم جان زوجہ فضل حسین موضع شیخ پور اسلام آ باد کو الاٹکیاگیا تھالہذا یہ الاٹمنٹلیٹر منسوخ کیا جا تا ہے۔ منسوخی کے بعد یہ پلاٹ سی ڈی اے کی ملکیت بن گیا تھا لیکن لینڈ مافیا نے عملہ کی ملی بھگت سے فائل سے منسوخی کا لیٹر غائب کرادیا۔ این ڈی سی ایشو کرایا اور ون ونڈو آفس سے ٹرانسفر کر الیا۔غیر قانونی ٹرانسفر لینڈ و بحالیات اور ون ونڈو آفس کے عملہ اور افسروں کی ملی بھگت سے کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید