• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتشدد رویوں کوختم کرنے میں دینی مدارس کااہم کردار ہے ،مقررین

اسلام آباد(طاہر خلیل، نمائندہ خصو صی) معاشرے میں پرتشدد رویوں کے خاتمے اور تحمل و بردباری کے رجحانات کے فروغ میں دینی مدارس اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم (نیکٹا )کے زیر اہتمام قومی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں دینی مدارس ، سول سوسائٹی ، سینئر حکام سمیت دیگر شعبوں کے ماہرین شریک تھے ۔ نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر نے قومی سیمینار کی اہمیت واضح کی جبکہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے کلیدی خطاب کیا ۔قائدین اتحاد تنظیمات المدارس سمیت دیگر علمائے کرام نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں جدید علوم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید