• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب نے 49نابینا افراد کو مختلف محکموں کے تقرر نامے تقسیم کئے

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ،اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ نابینا افراد کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینائی سے محروم 49افراد کو مختلف محکموں میں تعیناتی کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینائی سے محروم افراد کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید