• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سی ڈی اےکا سول کورٹس کا دورہ،ویڈیو کانفرنس روم سمیت سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا نے 93 سول کورٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 93 سول کورٹس G-11/4 میں رہ جانے والے آئی ٹی ورک کا فوراً آغاز ، ویڈیو کانفرنس روم سمیت سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نےکہا کہ 93 کورٹس کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن نیس پاک سے کروائی جائے اور ججز کے اطمینان کے بعد ہی ادائیگیاں کی جائیں۔بعد ازاں انہوں نے لیٹیگن فیسلیٹیشن سنٹر، G-10/1 کا بھی دورہ کیا. چیئرمین کی ہدایت پر تعطل کا شکار تعمیراتی کام کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اےنے پی ٹی سی ایل چوک جناح ایونیو کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس چوک پر ٹریفک جام کے خاتمے کے لئے قلیل المدتی اور مستقل حل کے لئے پلان فوری طور پر پیش کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید