• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والےوین ڈرائیور کوگرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ روات کو بلاول محمود نے بتایا کہ میری 13سالہ بہن جو مقامی سکول میں چھٹی کلاس کی طالبہ ہے کو سکول وین کے ڈرائیور پرویز اقبال نے ہراساں کیا اور گاڑی کے پردے آگے کر کے زبردستی کرنے کی کوشش کی جس نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ مدعی کے مطابق ملزم پہلے بھی اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر چکا ہے،۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید