اسلام آباد( جنگ نیوز) وفاقی دارالحکومت کےمقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز ایپلی کیشن شفا ناؤ کا اجراء کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سند ھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید تھے جبکہ سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سی ای او سلیمان ولسن سمیت ماہر ڈاکٹرز اور ماہرین صحت بھی تقریب میں موجود تھے۔ سلمان ولسن نےبتایا کہ یہ ایپلی کیشن مریضوں کو ان کے طبی ریکارڈ تک بلا تعطل رسائی فراہم کرے گی جبکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقاتوں کو آسانی سے شیڈول کیا جاسکے گا۔ مہمان خصوصی اور سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نویدنے کہا کہ یہ ایپ حقیقی معنوں میں ہیلتھ کے شعبے میں انقلاب لائے گی ۔سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہاسٹیک ہولڈرز کواس ایپ کی عوام میں آگاہی کیلئےکام کرنا ہوگا ۔