• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: سیکرٹری ہیلتھ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے صحت سہولت پروگرام کے تحت شیئرملنا ڈاکٹروں کا حق ہے جبکہ نشتر ہسپتال کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد ہسپتال کا ایک خوبصورت چہرہ سامنے آئےگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہسپتال کے دورےپر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پی ایم اے کے نائب صدر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر و دیگر نے انہیں بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں کو شیئر تاحال نہیں دیا جا رہا جبکہ ڈائریکٹر فنانس اور انکا عملہ 43 فیصد شیئررکھ رہے ہیں جو کہ قوانین کے خلاف ہے اسی طرح ایم ایس ایم ڈی پلمونولوجی / گیسٹرو اینٹرولوجی / ڈرمیٹولوجی / نیفروولوجی میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ بھی اب تک نہیں ہو سکا کیونکہ پی ایم ڈی سی کی طرف سے منظوری تاخیر کا شکار ہے اور ایم ایس ایم ڈی پاس کرنے کے بعد کئی شعبوں جیسے اینستھیزیا، گائنی، سرجری میں بھی مسائل حل طلب ہیں جس پر انہوں نے وائس چانسلر یو ایچ ایس اور صدر پی ایم ڈی سی سے بات کر کے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا کہا،انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر میں ڈپلومہ پروگرامز شروع کیا جائے۔ کنٹریکٹ پر موجود ڈاکٹروں کو مستقل کیا جا ئے ، سیکرٹری ہیلتھ نے وائس چانسلر اور ایم ایس نشتر کو مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔
ملتان سے مزید