• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ایچ آر اینڈلیگل کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ارسال

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر اینڈلیگل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا یاسر رؤف کی صدارت میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں ہوئے،جس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوائے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئررانا محمد ایوب خان اور ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی نے ایچ آر اینڈ لیگل کمیٹی کے ڈائریکٹرز کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز انجینئر فضل اللہ دُرانی، اطہر علی مزاری، حسین احمد فضل، ظفر عباس اور جام محمد جابر لاڑ نے شرکت کی۔ کمیٹی نے گریڈ 17کے اسسٹنٹ منیجر (میٹریل مینجمنٹ) سے گریڈ 18کے ڈپٹی منیجر (میٹریل مینجمنٹ)کے عہدے پر ترقی کے پروموشن بورڈ کی سفارشات ، نئی آپریشن سب ڈویژنیں بلاول پور اور کوٹ سلطان کے قیام، ملتان اور ساہیوال کے جی ایس او سرکلوں میں نئے تعمیر ہونے والے گرڈاسٹیشنوں میں 3نئی اسامیوں کے قیام اور میپکوملازمین کو مالی سال 2023-24ء کے لانگ ٹرم ایڈوانس دینے کے کیسز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوسفارشات ارسال کردیں ۔
ملتان سے مزید