• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور حماس کے درمیان اگلے ہفتے سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں،ذرائع

ریاض (شاہدنعیم) اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ثالثی کرنے والے ملکوں سے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ اس امر کا اظہار ایک اعلیٰ ذمہ دار نے ہفتہ کے روز کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اگلے ہفتہ مذاکرات کی اطلاع دینے والے ذمہ دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی ہے۔ حتیٰ کہ اس ذمہ دار نے اپنے ملک کا نام ظاہر کرنے سے بھی گریز کیا اور کہا یہ معاملہ بہت حساس ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں منقطع ہونے والا مذاکراتی سلسلہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنز ، اسرائیلی موساد چیف ڈیوڈ بارنیا اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے درمیان پیرس میں ملاقات طے ہوئی ۔ جس کا بنیادی مقصد اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ آپشنز پر غور تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید