• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشی سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات، پسٹل اور گولیاں برآمد، تفصیلات کے مطابق ایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مخدوم رشید پولیس کو ایگری کلچر آفیسر سید عصمت حسین نے بتایا کہ ملزمان فداخان، نعیم اور یاسر غیر قانونی طریقے سے زرعی ادویات کی تیاری اور فروخت کرکے ارتکاب جرم کررہے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،گلگشت پولیس نے ملزم قاسم سے300گرام بھنگ،بستی ملوک پولیس نے ملزم کاشف سے1260گرام چرس،مظفرآباد پولیس نے ملزم انور سے10لیٹر شراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم عمر فاروق سے5لیٹر شراب جب کہ ممتازآباد پولیس نے ملزم اسد سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،شاہ رکن عالم پولیس کو جے بلاک کی رہائشی شازیہ بی بی نے اطلاع دی کہ ملزم اویس زیدی اپنے موبائل فون سے میرے نمبر پر کال کرکے ہراساں و پریشان کررہاہے ، پولیس نے اطلاع پاکر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی، پولیس نے مختلف واقعات میں بجلی چوری،گیس ری فلنگ اور تیزرفتاری کے الزام میں 13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو فرار کروانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،صدر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان وسیم اور فہیم کی گرفتاری کے لیے بنڈہ سندیلہ چھاپہ مارا جہاں ملزمان کے ساتھی رضوان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے ملزمان کو فرار کروانے میں مدد فراہم کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،شہری کے رقبے پر قبضہ کرنے اور فصل اجاڑنے کے الزام میں پولیس نے 5نامزداور 4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے3افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے،الپہ پولیس نے ملزم غلام حسن سے پسٹل اور چار گولیاں،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ارشاد احمد سے پسٹل اور چار گولیاں جب کہ شاہ شمس پولیس نے ملزم ذیشان سے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، مظفرآباد پو لیس نے فضائی آلودگی کا باعث بننے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،دوسری جانب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے5افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،بی زیڈ پولیس کو حامد خان نے بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے پٹھان باڑہ مارکیٹ میں موجود تھے کہ ملزمان جاوید اور اقبال وغیرہ نے دکانوں کے سامنے تجاوزات قائم رکھی تھیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ دج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید