• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کیس، پولیس افسر کے بھائیوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / انسداد عصمت دری عدالت کے جج راجہ آصف محمود نے پولیس افسر کے بھائیوں کی جانب سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ گزشتہ روز عدالت نے ”ر“ کیساتھ زیادتی کے الزام میں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس افسر صفدر کے بھائیوں علی رضا ، علی اکبر اور قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ایس ایچ او تھانہ کھنہ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 3 جولائی کو عدالت پیش کیا جائے۔ مقدمہ میں اسلام آباد پولیس کا افسر صفدر بھی نامزد ہے جبکہ صفدر کے تین بھائیوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید