• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل کے بعد اب شہر یار آفریدی بھی پارٹی معاملات سے نالاں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے راہنما شیر افضل مروت کے بعد اب تحریک انصاف کے ایک اور مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی پارٹی امور کے حوالے سے سخت نالاں ہیں اور مسلسل تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بانی کی عزت اور پارٹی اتحاد کیلئے خاموش ہوں،صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں،پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جس پر چپ رہوں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں، میں جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے۔
ملک بھر سے سے مزید