• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں تاجر برادری کو بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں تاجر برادری کو بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی آمیز کال موصول ہونے کا کے واقعات میں اضافہ واقع ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کی حدود سریاگلی نیپئر تھانے کی حدود سریا گلی صدیق وہاب روڈ طاہر اسٹیل شاپ کے مالک نوید طاہر کے فون پر لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ کے کارندوں کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی لیاری گینگ وار کارندوں کی جانب سے مبینہ طور پر طاہر اسٹیل شاپ کے مالک سے ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا گیااور گینگ وار کمانڈر سے بات چیت کرنے پر 30 ہزار روپے پر راضی ہو گیا متاثرہ آئرن اسٹیل کے مالک نوید طاہر نے علاقہ ایس ایچ او کوواقع کی اطلاع دے دی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے تاحال مقدمہ قائم نہیں ہوا ہے اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ کی کال کے بعد دکان داروں تاجر برادری خوف ہراس میں مبتلا ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید