• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیر تعینات کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے 12 برس بعد شام میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے ، سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فیصل المجفل کی 2012کے بعد شام میں مملکت کے پہلے سفیر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا۔

شام کے سرکاری میڈیا اور حکام نے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ 

یہ شام کو 22 رکنی عرب لیگ میں دوبارہ شامل کئے جانے کے ایک سال بعد ہوا ہے۔ 

2012ء میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید