ماسکو (اے ایف پی)سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے گزشتہ روز کہا کہ روس افغانستان میں اقتدار میں واپسی کے تین سال بعدطالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔
روس نے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجودطالبان کے ساتھ مذاکرات کے متعدد دور کیے ہیں اور افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیا ہے۔