اسلام آباد (خالد مصطفی) ماسکو اسلام آباد میڈیا فورم، وزیر اعظم شہباز کے دورے سے پہلے پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، فورم تین سیشنز پر مشتمل ہوگا، جن میں عالمی چیلنجز، دوطرفہ تعاون، اور بین الاقوامی صحافت میں نئے رجحانات زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان اور روس کے صحافی، سفارت کار اور تجزیہ کار 27فروری 2026 کو منعقد ہونے والے ماسکو اسلام آباد میڈیا فورم میں شریک ہوں گے۔