اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے چار اہم تقرریوں اور اضافی چارجز کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، چار افسران کو نئی ذمہ داریاں سپرد، نوٹیفیکشنزکے مطابق بی ایس-19کے افسر محمد حیات خان نے رجسٹرار، بینامی ٹرانزیکشنز ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی، اسلام آباد کا اضافی چارج ، بی ایس-20 کے افسر زاہد غم عباس نےچیف(انٹرنیشنل ٹیکسز)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکسز، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔