ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں حکام نے غیر قانونی طور پر گھریلو ملازمین بھرتی کرنے والے 12دفاتر بند کر دیئے ہیں۔ اماراتی وزارت انسانی وسائل کے مطابق2025کے دوران 57دفاترکی جانب سے300خلاف ورزیاںسامنے آئیں، جنہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔