• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مارکیٹ: سونا فی تولہ 1300 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید1300روپے اور چاندی کی قیمت میں 268روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 5172ڈالر سے بڑھ کر 5185 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1300 روپےفی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہو گئی ہے، بدھ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 268 روپے کے اضافے سے 9554 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید