کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے ٹاور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کوگرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے ٹاور باغ زہرا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان محمد شاہد، محمد جنید اور خرم نتھانی کو گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19800 امریکی ڈالرز،3 موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کرلئے گئے،ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔