• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ورک ویزا لگوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ایجنٹ گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے امریکہ کا ورک ویزا لگوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل کے مطابق ملزم محمد اسلم نے شہری کے بیٹے کو بیرون ملک بھیجنے اور وہاں ملازمت دلوانے کے نام پر ویزا فراڈ کیا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے 25لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم ہتھیائی۔ورک ویزا فراہم نہ کرنے اور رقم کی واپسی میں ناکامی پر ایف آئی اے سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید