اسلام آباد (محمد صالح ظافر) شکیب اور مشرفی کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت، مقدمات نمٹانے کی شرط، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی شفاف پالیسی، وزیر کھیل کا کہنا تھا مقدمات نمٹانے کے بعد دونوں کو خوش آمدید کہا جائے گا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے دو معروف آل راؤنڈرز شکیب الحسن اور مشرفی بن مرتضیٰ کو پاکستان کے خلاف آئندہ ہوم ون ڈے سیریز میں کھیلنے کی ہری جھنڈی دکھادی ہے، جو 11 مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔