• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں خون کے عطیات میں 70 فیصد تک کمی، ڈاکٹر ثاقب انصاری

کراچی (بابر علی اعوان) چلڈرن اسپتال کراچی کے سربراہ اور معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رمضان المبارک میں تھیلیسیمیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو عیدی کے طور پر خون کا عطیہ دیں تاکہ وہ بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ رمضان کے دوران خون کے عطیات میں 60 سے 70 فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے، جس کے باعث خون کے منتظر مریض بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں شہری خون دینے سے ہچکچاتے ہیں، تاہم افطار کے بعد خون عطیہ کرنا مکمل طور پر محفوظ ہے اور صحت پر اس کے منفی اثرات نہیں پڑتے۔ انہوں نے مخیر حضرات، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ رمضان میں خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کیے جائیں تاکہ ضرورت مند بچوں کو بروقت خون فراہم کیا جا سکے اور وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔
اہم خبریں سے مزید