• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امین گنڈاپور کی سکیورٹی پر 77 اہلکار تعینات، جیمر اور گاڑیاں واپس

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کے رہنما سردار علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی پر 77سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جن میں 58 سکیورٹی ونگ، 12ایف آر پی اہلکار اور7 ریگولر پولیس اہلکار شامل ہیں تاہم علی امین کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سے جیمرز گاڑیاں اور سکیورٹی اہلکار واپس لئے گئے ہیں اگر علی امین گنڈاپور جیمرز گاڑیاں رکھنے کے مجاز نہیں تھے تو انہیں کیوں دی گئیں ؟ تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی کیلئے صرف ایک جیمر گاڑی دستیاب تھی اس لئے ضرورت پڑنے پر جیمر واپس کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید