کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی آفس کے دروازے عام شہریوں کے لئے بند کر دیئے گئے پہلے لوگ اپنی مختلف شکایات کے سلسلے میں کمشنر آفس جاکر باقاعدہ ملاقات کرکے یا پھر درخواست اس امید کے ساتھ جمع کرواتے تھے کہ یہاں شنوائی ہوجائےگی لیکن اب کچھ عرصے سے عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہےکمشنر نے کہا کہ شدید خطرے کے باعث سیکورٹی سخت کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی آفس میں اب صرف اس شخص کو اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے پاس پہلے سےکمشنرسےملاقات کا وقت طے ہو یا پھرآپ اندر موجود اپنے کسی جاننے والے افسر سے بات نہ کرادیں کلب روڈ پر واقع مین گیٹ پر پہنچتے ہی گارڈ اور کمشنر آفس کا عملہ روک لیتاہےشہریوں نے اس تبدیلی پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلےشہر کے کسی بھی مسلئے پر آسانی سے کمشنر آفس پہنچ جایا کرتے تھےدریں اثنا کمشنر کراچی حسن نقوی نے جنگ کے رابطہ کرے پر کہا کہ سیکیورٹی کا شدید خطرہ ہے، اس لیے سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہےتاہم اگر کوئی اپنا شناختی کارڈ (NIC) دکھا دے تو اسے اندر آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے گیٹ پر ایک ہاٹ لائن بھی موجود ہے جس کے ذریعے افسر کو اطلاع دی جا سکتی ہے کہ آپ اُن سے ملنے آ رہے ہیں۔