یومِ تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیرِ اہتمام پیرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت صدر ن لیگ فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں محمد حنیف، جنر ل سیکیرٹری رانا محمود علی خان اور دیگر مقررین نے ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نواز شریف کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر میاں محمد حنیف اور رانا محمود علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے، پاکستان کو یہ اعزاز وطنِ عزیز کے قومی ہیروز کی طرف سے بنیاد رکھنے اور قائد میاں نواز شریف کے مضبوط حوصلے کی بنیاد پر 28 مئی 1998ء کو دھماکے کر کے حاصل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی غیرت، قوم کی بے مثال جرأت اور بہادری کی علامت کا دن ہے، یہ پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہو گا۔
مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا، اسی جماعت کے قائد میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کیا۔
تقریب میں ن لیگی رہنماؤں طلعت محمود چوہان، صدر شیخ وسیم اکرم، چوہدری شہباز کسانہ، ڈاکٹر حمزہ تاج دین سکھیرا، چوہدری اصغر خان، راجہ اشفاق حسین، چوہدری فیصل سعید، راجہ محمد علی خان، شیخ طارق جاوید، چوہدری محمد حسین، امتیاز ڈار، رزاق مغل، راجہ اقبال، چوہدری شاہین، اختر چوہدری، صفدر برنالی، منظور حسین جنجوعہ، تصور گوندل چوہدری، اظہر حسین چوہدری، عنصر حسین سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
تقریب میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے تمام مسلم لیگی عہدیداران نے کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد، ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔