چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والی پارٹی پر پابندی لگائی جائے۔
اپنے بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔
اختر اقبال ڈار نے مزید کہا کہ رؤف حسن بھاشن دینے کے بجائے پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگیں، یہ آج بھی فرد واحد سے بات کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔