پیرس (رضا چوہدری) 28مئی پاکستان کی تاریخ کا روشن اور یادگار دن ہے۔ قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کو مضبوط اور مستحکم جمہوری ملک بنائے گی۔ مسلم لیگ کے سینئر رہنما سردار ظہور اقبال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے تحت منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ28مئی کےدن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ اب 28مئی کونوازشریف کے (ن) لیگ کی دوبارہ قیادت سنبھالنے سے ملک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنے گا۔چیئرمین ن لیگ فرانس راجہ علی اصغر نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف کو ایک سازش کےذزریعے پارٹی قیادت اور حکومت سے علیحدہ کیا گیا تھا اب میاں نواز شریف کی قیادت میں سیاسی استحکام آئے گا۔ اس بات پر کوئی دو رائے نہیں کہ ایٹمی پروگرام پاکستانی قوم کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے جبکہ میاں نواز شریف نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28مئی کو ایٹمی دھماکے کرکے عملی جامعہ پہنایا۔اب یوم تکبیر ہمارے ملک کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا معجزہ ہے غلط نہیں ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن کشمیر ونگ کے رہنما نعیم چوہدری نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ثابت کیا کہ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی لالچ اور دباؤں میں آتے ہیں۔ میاں نواز شریف واضح وژن رہا ہے کہ اصولوں پر نہ دباؤ قبول کرنا اور نہ ہی ڈرنا ہے۔ ان کو ان ایک بار نہیں متعدد بار اقتدار سے علیحدہ کیا گیا مگر وہ قائدانہ صلاحیتوں کے باعث واپس آئے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف کی دوبارہ قیادت سنبھالنے اور یوم تکبر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں ن لیگ کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی بھاری تعداد میں شرکت گی۔