• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال کے سرکاری دفاتر میں پرائیویٹ ملازمین کی بھرمار ختم نہ ہو سکی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) صوبائی محتسب کے نوٹس لینے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کی ہدایات کے باوجود محکمہ مال کے سرکاری دفاتر میں پرائیویٹ ملازمین کی بھرمار ختم نہ ہوسکی۔ صرف رجسٹری برانچ راولپنڈی میں 13 پرائیویٹ افراد سرکاری امور انجام دے رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ راولپنڈی تحصیل میں ٹاؤٹ مافیا اور پرائیویٹ افراد کے خلاف جمعرات کو عوام نے احتجاج بھی کیا۔اس دوران رجسٹریاں کرنے کا کام رک گیا ۔مظاہرین کے مطابق عام شہری ذلیل خوار ہورہا ہے جب سوال کریں تو کہتے ہیں نیٹ ورکنگ نہیں ہے ۔اس دوران اے سی صدربھی موقع پر موجود تھےلیکن وہ اور رجسٹرار اربن ون عثمان شاہ بھی معاملہ کنٹرول نہ کرسکے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت راجہ بازار تحصیل آفس کی رجسٹری برانچ میںکم از کم تیرہ/چودہ، این ٹی او آفس میں چھ سے سات، ریکارڈ روم میں پانچ سے چھ اور رجسٹری برانچ کینٹ میں چار سے پانچ پرائیویٹ افراد موجود ہیں۔
اسلام آباد سے مزید