راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مستحقین زکوۃ کے چیک چار رکنی ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی سے منظورہوگئے اور امکان ہے 30جون تک ان کو زکوۃ کی پہلی قسط موصول ہوجائے گی۔مستحقین زکوۃ کو گزاہ الاؤنس کی پہلی قسط بارہ ہزار روپے ملے گی۔سات ہزارپانچ سوستاون مستحقین کیلئے سات کروڑ سات لاکھ آٹھ ہزار روپے کے فنڈز ہیں۔دوسرا چیک نابینا افراد کا منظور ہوا ۔ 299نابینا افراد کیلئے35لاکھ88ہزار روپے کے فنڈز ہیں۔بارہ ہزار روپے کی قسط ملے گی۔تیسرا چیک جذام کے مریضوں کیلئے منظور ہوا اوربارہ خاندانوں کو چار لاکھ 41ہزار روپے دئیے جائیں گے۔