راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مری روڈ پر غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اورمتعددگاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ۔مری روڈ پر جمعہ بازار بغیر کسی قانونی اجازت کے لگایا جاتا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ ارد گرد کے رہائشی علاقوں میں بھی مسائل جنم لیتے ہیں ۔ کارروائی میں غیر قانونی طور پر جمعہ بازار میں شامل ہونے والے ڈرائیورز کو جرمانہ بھی کیا گیا ۔