راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہاکہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے، معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں۔