کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ ہم مل کر شہر، صوبے اور ملک کی خدمت کرسکیں، مویشی منڈی سے متعلق ٹیکس اکھٹا کرنے کا کام کے ایم سی کا ہے،کتنے افسوس کی بات ہے زمین ہماری ہے اور ٹاؤن چالان دے رہا ہے،کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے دوران کے ایم سی کو ساڑھے 4ارب روپے حاصل ہوں گے،حب کنال سے کراچی کو فراہمی آب کے لئے ساڑھے 12 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری سندھ کابینہ نے دے دی ہے،شہر میں ہیوی ٹریفک مینجمنٹ کے لئے لیاری ایکسپریس وے کا کنٹرول ہمیں دیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔